قومی خبریں

خواتین

مدھیہ پردیش میں پٹواری کے قتل پراوما بھارتی کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کی حکومت پرتنقید

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:مدھیہ پردیش کےپورےنظام، معاشرے، گورننس اور انتظامیہ کے لیے بدنما اور شرمناک

بھوپال: بی جے پی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں ریت مافیا کے ہاتھوں پٹواری کے قتل پر اپنی ہی پارٹی کی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اوما بھارتی نے لکھا، ’’شہڈول کے بیوہاری میں کان کنی مافیا کے ذریعہ غیر قانونی کانکنی روکنے کی وجہ سے ایک سرکاری ملازم کا قتل، مدھیہ پردیش کا پورا نظام معاشرے، گورننس اور انتظامیہ کے لیے بدنما اور شرمناک ہے، مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے۔
ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب شہڈول ضلع کے بیوہاری میں دریائے سون کے گوپال پور گھاٹ پر غیر قانونی کانکنی روکنے کے لیے آئے پٹواری پرسنا سنگھ کو ریت مافیا نے ٹریکٹر سے چڑھا کر ہلاک کر دیا۔ موقع سے فرار ہونے والے باقی تین پٹواریوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم ٹریکٹر ڈرائیور شبھم وشوکرما اور ٹریکٹر مالک نارائن سنگھ کو گاؤں مہر کے کنواں (تھانہ رام نگر) سے گرفتار کر لیا ہے۔ جو کہ پون سنگھ اور سونو سنگھ کا ہے جو کہ مہر کے رہنے والے ہیں۔
ایس پی کمار پرتیک نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دفعہ 302، 379 آئی پی سی اور 4/21 منرل ایکٹ اور موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اتوار کو پٹواری پرسنا سنگھ کی لاش کو بنساگر اسپتال لے جایا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ان کے آبائی گاؤں ریوا بھیج دیا گیا۔
پی سی سی چیف اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھی کہا ہے کہ ریاست میں شیوراج حکومت کے دوران پنپنے والی بدعنوانی اور گھوٹالوں کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *