قومی خبریں

خواتین

امروہہ میں نان ویج لانے والے طالب علم کی معطلی کی تحقیقات کا حکم

امروہہ (یوپی): نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر)نے ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) کو ہدایت دی ہے کہ وہ امروہہ کے ایک خانگی اسکول میں ٹفن باکس میں نان ویج غذا لانے والے نرسری طالب ِ علم کو معطل کئے جانے کے الزامات کی تحقیقات کرے۔ہلٹن کانونٹ اسکول کے پرنسپل اویناش کمار شرما کو ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیر کمیٹی(سی ڈبلیو سی) میں طلب کیا گیا ہے۔بچے کی ماں کا دعویٰ ہے کہ اس کے 3 بچے ڈر کے مارے اسکول نہیں جارہے ہیں۔ اس نے کہا کہ وہ قانونی کارروائی کرے گی۔ کی ماں کا دعویٰ ہے کہ اس کے 3 بچے ڈر کے مارے اسکول نہیں جارہے ہیں۔ اس نے کہا کہ وہ قانونی کارروائی کرے گی۔واقعہ 6 ستمبر کو ایک ویڈیو کے ذریعہ منظرعام پر آیا تھا جس میں پرنسپل اور لڑکے کی ماں کو تلخ بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *