نئی دہلی۔ ایک سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نیشنل کانفرنس(این سی) صدر فاروق عبداللہ کو جمعرات کے روز منی لانڈرنگ معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔مذکورہ 86سالہ سیاست داں کو سمجھا جاتا ہے کہ جموں کشمیر کرکٹ اسوسیشن (جے کے سی اے)میں مبینہ بے ضابطاگیوں کی وفاقی ایجنسی کی تحقیقات کے سلسلے میں بلایاگیا ہے۔سری نگر لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ کو 2022کے اس کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے چارج شیٹ کیاتھا۔
ای ڈی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ جموں کشمیر کرکٹ اسوسیشن کے فنڈزکو غیرمتعلقہ فریقوں کے مختلف ذاتی بینک کھاتوں میں منتقل کرنے سے متعلق ہے جس میں وہ جے کے سی اے آفس عہدیدار بھی شامل ہیں جنھوں نے جے کے سی اے بینک اکاونٹس سے غیرواضح نقدرقم نکالنے کاکام بھی کیاہے۔ایجنسی کا معاملہ سی بی آئی کی اسی ملزم کے خلاف 2018کی چارج شیٹ کی بنیاد پر ہے۔سمن میں جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عبداللہ سے کہاگیا ہے کہ وہ سری نگر میں ای ڈی کے دفتر پر حاضر ہوں۔
No Comments: