نئی دہلی :دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر پر ’بم‘ لکھا ہوا پایا گیا۔ اس کے بعد تمام افسران حرکت میں آگئے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے فوری طور پر اس کی تحقیقات کی اور بم کی خبر کو افواہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔اس معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ بدھ (15 مئی) کی شام تقریباً 7:30 بجے وڈودرا کے لیے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کے ٹوائلٹ میں ایک ٹشو پیپر ملا، جس پر بم لکھا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آئی جی آئی ایئرپورٹ) اوشا رنگانی کے مطابق ہم نے معیاری حفاظتی پروٹوکول کے بعد مکمل تفتیش کی لیکن وہاں سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔
واضح رہے کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاوہ دہلی کے کئی اسپتالوں کو اتوار کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے اسے محض افواہ قرار دیا تھا۔ اسی طرح دہلی، جے پور، لکھنؤ اور کانپور میں بھی 10 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز میل موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے تمام اسکولوں کی مکمل چھان بین کی۔ اس کے بعد پولیس نے اسے افواہ قرار دیا۔
No Comments: