قومی خبریں

خواتین

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کےاسمبلی انتخاب کےلئے نوٹیفکیشن جاری

اس مرحلہ میں 24 نشستوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے

نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس مرحلہ میں 24 نشستوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلہ کے لیے نامزدگی پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے، جبکہ پرچہ کی جانچ 28 اگست کو ہوگی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے تین مراحل میں انتخاب ہوں گے۔ پہلے مرحلہ میں 18 ستمبر کو، جبکہ 25 ستمبر کو دوسرے اور یکم اکتوبر کو تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ ہوگی۔ 4 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد وہاں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور کچھ پارٹیوں نے تو اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ انتخابی منشور جاری کیے جانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *