قومی خبریں

خواتین

کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نےکیس کی اگلی سماعت 17 جولائی کی تاریخ مقررکی

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے شراب کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں داخل کی گئی ضمانت کی درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا کی بنچ نے سی بی آئی سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 17 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔
سماعت کے دوران سی بی آئی کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کرنے پر اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم کیجریوال کو پہلے ضمانت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔ تاہم بنچ نے کہا کہ اس دلیل پر بعد میں غور کیا جائے گا۔ بنچ نے سی بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اس دوران اپنا جواب داخل کرے۔
قبل ازیں، سی ایم کیجریوال کی درخواست ضمانت بدھ کو فوری سماعت کے لیے قائم مقام چیف جسٹس (اے سی جے) منموہن کی سربراہی والی بنچ کے سامنے پیش کی گئی۔ اے سی جے نے یقین دلایا تھا کہ ان کی درخواست ضمانت پر 5 جولائی (جمعہ) کو سماعت کی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *