نئی دہلی: قومی انسانی حقو ق کمیشن (این ایچ آر سی) نے راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ میں میں حاملہ خاتون کو اس کے کنبہ کے افراد کے ذریعہ پیٹنے اور اس کی برہنہ پریڈ کرنے کے مبینہ واقعہ پر ریاستی حکومت کو نوٹس بھیج کر چار ہفتوں کے اندر کارروائی کی رپورٹ مانگی ہے ۔ میشن نے پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ اس نے اس معاملے میں ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 31 اگست کو مذکورہ خاتون کو اس کے گھر والوں نے مبینہ طور پر مارا پیٹا اور اسے برہنہ کرکے پریڈ کرائی ۔ ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کمیشن نے راجستھان کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ریاستی حکومت سے متاثرہ خاتون کی صحت کی حالت کے بارے میں بھی معلومات مانگی گئی اور انتظامیہ کی طرف سے معاوضہ کے بارے میں بھی جانکاری مانگی گئی ہے ۔
No Comments: