قومی خبریں

خواتین

نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی ۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد

نئی دہلی:نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا رہی تھی، اسے ملتوی کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔این ٹی اے کے ذریعہ کئے گئے نیٹ امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد سے مسلسل تنازعہ چل رہا ہے۔ 1563 طلبہ کو گریس مارکس دیئے گئے جس کے بعد دھاندلی کے الزامات عائد ہونے لگے۔ 23 جون کو دوبارہ امتحان کرایا گیا اور 1563 طلبا میں سے صرف 813 طلبا دوبارہ امتحان میں شریک ہوئے۔ دوبارہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا کے لیے کونسلنگ کی جانی تھی لیکن آج ہونے والی کونسلنگ ملتوی کر دی گئی۔خیال رہے کہ اس سال 67 امیدواروں نے نیٹ امتحان میں ٹاپ کیا تھا، جب کہ پچھلے سال صرف 2 ٹاپر تھے۔ وہیں، این ٹی اے نے 1500 سے زیادہ طلبا امتحان کے دوران وقت کے مبینہ ضیاع کی بنیاد پر گریس مارکس بھی دیے تھے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے 23 جون کو دوبارہ امتحان کرانے کا اختیار دیا تھا۔خیال رہے کہ نیٹ-پی جی امتحان 24 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے دیا تھا۔ الزام ہے کہ کئی طلبا کو غلط طریقہ سے اضافی مارکس کئے گئے۔ غلط طریقہ کار اختیار کر کے رینک کو بھی کم زیادہ کئے جانے کا الزام ہے۔ چھ مراکز پر امتحان میں تاخیر کی وجہ سے وقت کے ضیاع کی تلافی کے لیے 1500 سے زائد طلبہ کو گریس نمبر بھی دیے گئے، جس کے بعد بڑی تعداد میں طلبا سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *