قومی خبریں

خواتین

مندر کے احاطے میں گائے کا سر پھینکنے والے ملزمین پرنیشنل این ایس اے لگایا گیا

مدھیہ پردیش کے جاورا ٹاؤن کے قاضی شہر حافظ بھورو نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی

رتلام(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے جاورا ٹاؤن کے ایک مندر کے احاطے میں گائے کا کٹا ہوا سر پھینکنے والے چار ملزمین پر سخت قانون نیشنل سیکیوریٹی ایکٹ (این ایس اے) لگادیاگیا۔ موٹرسائیکل سوار دو افراد نے جمعہ کی صبح گائے کے کٹے ہوئے اعضاء ضلع رتلام کے ٹاؤن میں واقع مندر کے احاطہ میں پھینکے تھے۔ چار افراد کو گرفتارکیاگیاتھا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ہفتہ کے دن بتایاکہ چار ملزمین سلمان میواتی (24 سالہ)‘شاکرقریشی(19 سالہ)‘نوشادقریشی(40 سالہ) اور شاہ رخ ستار(25 سالہ) پر این ایس اے لگادیاگیا۔ میواتی اورقریشی کو جمعہ کے دن گرفتارکیاگیاتھا جبکہ نوشاد اور ستار کی گرفتاری جمعرات کو عمل میں آئی تھی۔جمعہ کے دن بعض ہندو تنظیموں نے احتجاج کیاتھا اور جاورا بند منانے کی اپیل کی تھی۔ جاورا کے قاضی شہر حافظ بھورو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹاؤن میں امن وہم آہنگی برقراررکھیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *