
نئی دہلی،7مارچ (میرا وطن)
نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے گھریلو گیس سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام عوام بالخصوص متوسط اور غریب خاندانوں پر بھاری مالی بوجھ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے کی گیس ہر گھر کی بنیادی ضرو ر ت ہے لیکن اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کا بجٹ برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ گیس سلنڈر کی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے۔
اس موقع پر پمانے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی عوام کی کمر کچل رہی ہے، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ نیشنل اکالی دل ہمیشہ عوام کے مسائل کو لے کر آواز اٹھائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو اس مسئلہ پر تحریک بھی چلائے گی۔پما نے کہا کہ سرکار مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے عوامی مفا د میں ٹھوس اقدامات کرے۔بتایا جاتا ہے کہ دہلی میں 14.2کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 853سے بڑھ کر 913روپے ہوگئی ہے
No Comments: