Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہنومان جینتی کے موقع پرنکالے گئے جلوس پرمسلمانوں نے پھولوں کی بارش کی

جہانگیرپوری میں نکالے گئے جلسوں کولے کرسیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے

، نئی دہلی،2اپریل (میرا وطن نیوز)
ہنو مان جینتی کے موقع پر جہانگیر پوری علاقے میں جلوس نکالا گیا۔ اس دوران پورا علاقہ ’جئے شری رام‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔حالانکہ اس موقع پرایچ بلاک مارکیٹ میں مسلم کمیو نٹی کے اراکین نے جلوس پر پھولوں کی بارش کر کے لوگوں کا استقبال کیا۔اس کا مقصد علاقے میں باہمی ہم آہنگی کے ساتھ امن کی فضا ہموار کرنا تھی۔ اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے۔غور طلب ہے کہ 4 مارچ کو اتم نگر میں ایک 26 سالہ نوجوا ن کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کے بعد سے – جو ہولی کے تہوار کے دوران ہوا ہے – علاقے میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے۔ جس کے باعث پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔
جلوس کے آغاز سے قبل ہی جہانگیر پوری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پورے علاقے میں ہر کونے اور گلی میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔کالونی کے مکینوں نے اس کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار ’بیرو نی عناصر‘ کو ٹھہرایا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہاں رہنے والے لوگ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن باہر سے آنے والے بعض افراد جان بوجھ کر اشتعال انگیز بیان بازی کے ذریعے تناو ¿ کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے بیرونی لوگوں کو لگام دی جائے۔مسلم کمیونٹی کے ذریعہ جلوس میں پھولوں کی بارش کرلوگوںکا خیر مقدم کرنے سے علاقہ سمیت پوری دہلی میں اچھا پیغام گیا ہے

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *