باندہ :مختار انصاری کی موت کے بعد باندہ میڈکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا لیکن اب ان کے اہلِ خانہ نے اس پوسٹ مارٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اپنے والد کا پوسٹ مارٹم دہلی ایمس کے ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے خط میں عمر انصاری نے لکھا ہے کہ ان کے خاندان کو باندہ کے طبی نظام پر بھروسہ نہیں ہے۔ مختار انصاری کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ باندہ جیل میں دوپہر کے کھانے میں مختار انصاری کو زہر دیا گیا تھا۔ حکومت اور انتظامیہ انہیں قتل کرانا چاہتی تھی۔ جس کے بعد اب مختار انصاری کی موت کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات دیے گئے ہیں۔دیں اثنا اہل خانہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق غازی پور ضلع کے کالی باغ میں خاندان کا ایک خاندانی قبرستان ہے۔ وہیں مختار کو دفنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ضلع میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
No Comments: