قومی خبریں

خواتین

دہلی کے منگل پوری میں ہندوتواسے منسلک لیڈر کی شکایت پر مسجد شہید

انہدامی کارروائی بھاری پولیس فورس کی تعیناتی کے درمیان ہوئی ۔مسلمانوں کا شدید احتجاج

دہلی: شمال مغربی دہلی کے منگل پوری علاقہ میں ایک ہندوتوا لیڈر کی شکایت پر مسجد کو شہید کردیا گیا۔ مسجد کو شہید کرنے کے دوران مسلمانوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا۔ یہ انہدامی کارروائی منگل کی صبح بھاری پولیس فورس کی تعیناتی کے درمیان کی گئی۔ہندوتوا لیڈر پریت سروہی نے دہلی میونسپل کارپوریشن ( ایم سی ڈی) سے شکایت کی تھی۔ واضح رہے کہ شرپسند ہندو لیڈر کی شکایت پر بھوانا میں بھی ایک مسجد کو شہید کردیا گیا تھا۔خبرکی اطلاع کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے عہدیدار مقامی پولیس اور نیم فوجی عہدیداروں کی ایک کمپنی کے ساتھ، مسجد کو منہدم کرنے کیلئے صبح منگل پوری کے وائی بلاک پہنچے۔
صبح 6 بجے جب انہدامی کارروائی شروع ہوئی تو مقامی مسلمانوں کی بھاری تعداد جمع ہوگئی اور احتجاج شروع کردیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آؤٹر) جمی چیرام نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کو بتایا، ’’کچھ لوگوں نے انہدام پر اعتراض کیا لیکن حالات اب قابو میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چند دیواریں گرانے کے بعد مہم کو عارضی طور پر روک دیا گیا کیونکہ تجاوزات کے کچھ حصہ مضبوط تھے اور بھاری مشینری کی ضرورت تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *