قومی خبریں

خواتین

ابوظہبی میں تعمیر پہلے ہندو مندرکے افتتاح کے لئے مودی کایواے ای دورہ کل سے شروع

وزیر اعظم وہاں کےصدر شیخ محمد بن زید النہیان سے مختلف موضوعات پر بات چیت بھی کریں گے

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے دو دن کے لئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے اور ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔ اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ 2015 کے بعد سے یہ وزیر اعظم مودی کا یو اے ای کا ساتواں دورہ ہوگا۔ وزیراعظم مودی اور النہیان دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے، بڑھانے اور مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ان کی دعوت پر وزیر اعظم دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور سمٹ میں خصوصی خطاب کریں گے۔وزارت نے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم مودی ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر بی اے پی ایس مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔ نیز وہ زید اسپورٹس سٹی میں ایک تقریب میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے بھی خطاب کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *