قومی خبریں

خواتین

مختار انصاری کی میت غازی پور پہونچی۔آخری دیدار کرنے ولواں کی زبردست بھیڑ

تدفین آج یوسف پور محمد آباد کے کالی باغ قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی

لکھنؤ: سابق رکن اسمبلی و مافیا ڈان مختار انصاری کی میت غازی پور میں واقع ان کے مکان پر پہنچ گئی ہے۔ جہاں بڑی تعداد میں لوگ انکا آخردیدار کررہے ہیں۔غازی پور کی محمد آباد اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محمد صہیب انصاری نے بتایا کہ ان کے چچا مختار انصاری کی آج صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی۔ ایم ایل اے انصاری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کے چچا مختار انصاری کا کل رات انتقال ہوگیا ہے اور انہیں آج یعنی سنیچر کی صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔صہیب انصاری نے کہا، ‘میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔’ باندہ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں نے مختار انصاری کا پوسٹ مارٹم کیا۔ اس کے بعد مختار انصاری کی لاش کو غازی پور ضلع کے محمد آباد یوسف پور میں واقع ان کی آبائی رہائش گاہ لے جایا گیاہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *