Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریل ملازمین کو میدانتا جیسے بڑے اسپتال میں ملے گا مفت علاج

ریلوے نے 13 پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ کیا معاہدہ

ریلوے ملازمین کو سنگین بیماری کی صورت میں ایمرجنسی علاج کے لیے اب پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج مل سکے گا۔ ریلوے نے 13 پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا فائدہ ریلوے اہلکاروں کو مشکل وقت میں ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریل ملازمین ریلوے کے پینل میں شامل پرائیویٹ اسپتال میں ’امید کارڈ‘ کی بنیاد پر داخل ہو سکیں گے۔ انھیں ریلوے اسپتال پہنچ کر ریفر کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ معاہدہ کے مطابق اگر کسی ریل ملازمین کو فوری علاج کی ضرورت پڑتی ہے تو پرائیویٹ اسپتال 24 گھنٹے میں ریلوے اسپتال کو آن لائن ایمرجنسی ریفر لیٹر بھیجے گا۔ ریلوے اسپتال کی منظوری کے بعد پرائیویٹ اسپتال میں مفت علاج ضرورت کے مطابق جاری رہے گا۔ حالانکہ یہ سہولت ایمرجنسی کی حالت میں ہی ملے گی۔ عام حالات میں ریلوے اسپتال سے منتخب پرائیویٹ اسپتال کے لیے ریفر کرانے کا طریقہ ہی اختیار کرنا ہوگا۔للت نارائن مشر سنٹرل ریلوے اسپتال (ایل این ایم) نے 13 پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ یہ معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل این ایم انتظامیہ نے میدانتا، دی میڈیسٹی سیکٹری-38 (گڑگاؤں) کے ساتھ 30 ستمبر 2025 تک کیش لیس علاج کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ جنرل منیجر سومیا ماتھر سے منظوری کے بعد میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اصغر علی خان نے لکھنؤ، وارانسی، عزت نگر اور گونڈا کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو میدانتا میں ریفر کرنے کے لیے گائیڈلائن بھی جاری کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *