Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر نے باغبانی کے فضلے کو جمع کرنے کےلئے 48 ٹپر ٹرکوں کو دکھائی ہری جھنڈی

یہ نئی گاڑیاں باغبانی کے فضلے کے انتظام کی صلاحیت میں اضافہ کریں گی

نئی دہلی ،10مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے منگل کوایم سی ڈی ہیڈکوارٹر میں 48 ٹپر ٹرکوں کو جھنڈی دکھا کر روا نہ کیا اور کہا کہ یہ گاڑیاں دہلی بھر میں باغبانی کے فضلے کو جمع کرنے میں تیزی لائیں گی۔اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، باغبانی کمیٹی کے چیئرمین ہریش اوبرائے، کمشنر سنجیو کھیرواراور دیگر لوگ موجود تھے۔
اس موقع پر میئر نے سی این جی سے چلنے والی ان گاڑیوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا، ’یہ 48 ٹپر ٹرک ہائیڈرولک ٹِپنگ سہولیات سے لیس ہیں، جو تمام زونوں میں باغبانی کے فضلے کو جمع کرنے میں نمایاں طور پر فروغ دیں گے۔ یہ گاڑیاں پارکوں میں پیدا ہونے والے باغبانی کے فضلے کو لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹپر ٹرک مرکزی سرکارکے اربن ڈیولپمنٹ فنڈ (یو ڈی ایف) کے تحت ملنے والی مالی امداد سے خریدے گئے ہیں۔ ان کا استعمال میونسپل کارپوریشن کے گرین ویسٹ سینٹرز، پارکس وغیرہ میں سبز فضلہ کو جمع کرنے اور منتقل کرنے کے لیے کیا جائے گا، اس طرح باغبانی کے فضلے کے انتظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ میئر نے کہا کہ ان 48 گاڑیوں کے محکمہ باغبانی کے بیڑے میں شامل ہونے سے باغبانی کے فضلے کو جمع کرنے والی گاڑیوں کی کل تعداد 74 ہو جائے گی۔
یہ نئی گاڑیاں سی این جی ایندھن پر چلتی ہیں اور جدید ترین بی ایس-6 اخراج کے معیارات کی تعمیل کرتی ہیں، جو انہیں ماحول دوست بناتی ہیں اور ایم سی ڈی کی جانب سے فراہم کردہ شہری خدما ت کو مزید بڑھاتی ہیں۔ ان گاڑیوں کے معیار کو آئی آئی ٹی دہلی نے یقینی بنایا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *