Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گیان واپی کے اے ایس آئی سروے کے خلاف مسجد کمیٹی سپریم کورٹ پہنچی

مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی سے سروے کا حکم دے کر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

وارانسی:وارانسی واقع گیانواپی کے مہربند وضوخانے کو چھوڑ کر پورے احاطے کے ہندوستانی آثار قدیمہ (اے ایس آئی) سے سروے کے متعلق ضلع جج کی عدالت کے حکم کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی سے سروے کا حکم دے کر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ درخواست جلد سماعت کے لیے آئے گی۔
انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری سید محمد یاسین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جج کی عدالت کا حکم سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہے۔ کمیٹی کے وکلاء نے جمعہ کو ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

سید محمد یاسین نے کہا ہے کہ 12 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی مسجد کے وضو خانہ میں واقع فوارے کے کاربن ڈیٹنگ اور سائنسی سروے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ اب ضلعی عدالت نے اے ایس آئی کو اس سے ملحقہ علاقے کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔

19 مئی کو سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اس میں جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلعی عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے سائنسی سروے پر روک لگا دی ہے۔ ملک کی سپریم کورٹ اور قانون پر مکمل اعتماد ہے۔ ہمارے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *