کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے موب لنچنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے میٹنگ میں پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کی آنکھیں کھلی رہنی چاہیے۔ پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے ریاست میں سرعام لنچنگ کے حالیہ واقعات پر انٹیلی جنس کی ناکامی پر بھی سوال اٹھایا۔ منگل کی میٹنگ میں اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر سمیت سینئر پولیس انتظامیہ موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے پولیس کو چوکسی بڑھانے کا مشورہ دیا۔ آج کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ شکایت ملنے کے بعد بھی پولیس کیوں بیٹھی رہے گی۔اس کے علاوہ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کمشنروں نے ریاست میں موب لنچنگ کو روکنے کے لیے کئی ہدایات جاری کیں۔
1) مختلف آڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
2) جعلی خبروں اور افواہوں پر نظر رکھی جائیں۔ ایسی جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے والی سوشل سائٹس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
3) حساس علاقوں کی نگرانی کی جائے۔ ان علاقوں میں چوکسی کی جائے جہاں اس سے قبل اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔
No Comments: