Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اتر پردیش کے مدارس میں چندریان کا براہ راست ٹیلی کاسٹ

اقلیت، مسلم وقف اور حج کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری کی جانب سےہدایت جاری

لکھنئو: اتر پردیش کے مدارس میں پڑھنے والے لڑکے اور لڑکیاں بھی بدھ کو چندریان 3 کے چاند پر اترنے کا مشاہدہ کریں گے۔ اقلیت، مسلم وقف اور حج کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے اس سمت میں ڈائرکٹر، اقلیتی بہبود محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست کے تمام مدارس میں چندریان 3 کے چاند پر اترنے کے تاریخی لمحے کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی طالبات اور اساتذہ کو بھی ملک ہند کے اس ناقابل فراموش کارنامے سے واقف ہونا چاہیے۔
اقلیتی بہبود کے وزیر آزاد انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں اتر پردیش کے مدارس تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مدرسہ کے طلباء میں سائنس میں دلچسپی ہے۔ چاند کی سطح پر ہندوستان کے چندریان 3 کی لینڈنگ ایک یادگار لمحہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ریاست کے مدارس کے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ہندوستان کی اس تاریخی کامیابی سے واقف کرایا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *