مہسانہ :وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات کے مہسانہ میں تقریباََ پانچ ہزارآٹھ سو کروڑروپے کی مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیادرکھا۔ وہ ریاست کے دو روزہ دورے پرآج صبح گجرات پہنچے۔ ریل سڑک ، پینے کا پانی اورآبپاشی سے متعلق مختلف پروجیکٹوں سے شمالی اور وسطی گجرات کے سات اضلاع کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے تقریباََ تین ہزارکروڑورپے کی لاگت سے تیار نئے بھانڈو، نئے سانند سیکشن اور مال برداری کے مخصوص مغربی کارویڈورکا آغاز کیا۔ انہوں نے 182 کلو میٹر طویل ویرام گام۔سمکھیالی ریل لائن کو دوہرا کئے جانے اورکٹوسن سڑک، پچارجی ریل پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا۔
وزیراعظم نے مہی ساگرضلع کے سترم پورتعلقہ کے آبپاشی کے پروجیکٹ، سابرکانٹھا میں نروڈا دہگام ہرسول دھن سورہ سڑک کی توسیع اور مضبوطی، شمالی گجرات میں بیاد اور وڈ نگر پالن پوراورسد پور میں پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے آج وناس کانٹھا میں امباجی مندر میں پوجا ارچنا اورآرتی کی۔
No Comments: