قومی خبریں

خواتین

لالو پرسادکی مقبولیت میں اب بھی کوئی کمی نہیں

پٹنہ میرین ڈرائیو پر سیر کے لئے نکلے تو لوگوں نے ویڈیو بنانا شروع کر دیا

پٹنہ :یوم آزادی پر لالو پرساد کو اپنے پرانے دوست شیوانند تیواری کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد شام کو دونوں دوست رتھ پر سوار ہو کر پٹنہ کے میرین ڈرائیو پہنچے۔ وہاں کا منظر دیکھااورمولا لال یادو کی قلفی کا لطف لیا۔اس دوران لالو پرساد یادو نےپوچھا کہ ان کے بیٹے تیجسوی یادو کا محکمہ کیسے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ جاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے اصلاحات پر بھی بات کی۔لالو پرساد سیر کے لیے نکلے تو لوگوں نےاپنی جیب سے موبائل نکال کر ویڈیو بنانا شروع کردیا، تصویریں بھی کلک کیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ لالو پرساد کی مقبولیت اب بھی بہت زیادہ ہے۔ لالو پرساد نے بھی رتھ نما گاڑی میں بیٹھے لوگوںکا استقبال کیا ۔
تقریبا آدھے گھنٹے کی سیر میں لالو پرساد نے میرین ڈرائیو پر قلفی کا بھی لطف اٹھایا۔ اس دوران شیوانند تیواری ہاف آستین والے کرتہ اور پائجامہ میں نظر آئے، لیکن لالو پرساد کریم رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں تھے۔لالو پرساد کے چہرے کی چمک بھی لوٹ آئی ہے۔ جب ان کی طبیعت خراب تھی تو اس کا چہرہ کافی اترا ہوا نظر آرہا تھا۔ تاہم وہ پہلے کی طرح اونچی آواز میں بات کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ لیکن چلنے پھرنےمیں زیادہ دشواری نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *