Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حجاج کرام اور ان کے اہل خانہ سے کوثر جہاں کی ملاقات

کل 47 حج پروازوں میں سے 28 پروازیں کامیابی کے ساتھ روانہ

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 18 مئی کو تاریخی رام لیلا میدان اور درگاہ فیض الٰہی میں مکمل ایئر کنڈیشنڈ حج کیمپ میں دیگر دنوں کے مقابلے عازمین حج کی کثیر تعداد کے درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بھرے کیمپ میں حاجیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچ کر روانگی گیٹ نمبر 8 سے انہیں حج کے لیے روانہ کرتے ہوئے الوداع کیا۔
دی گئی جانکاری کے مطابق آج سعودی ایئر لائن کی کل تین پروازوں سے تقریباً 1200 عازمین حج روانہ ہوئے۔ اس طرح اب تک کل 47 حج پروازوں میں سے 28 پروازیں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو چکی ہیں۔ اس طرح اب 25 مئی تک مزید 19 حج پروازیں روانہ ہونا باقی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *