بھوٹان کے شاہ وانگچک کا 8روزہ دورہ جمعہ سے شروع
وانگچک اپنے بھارت کے دورے کے دوران آسام اور مہاراشٹر بھی جائیں گے۔
بھوٹان کے شاہ جگمے کیسرنمگیل وانگچک کل یعنی جمعہ سے بھارت کے 8 روزہ دورے پر رہیں گے۔ اُن کے ساتھ بھوٹان کی شاہی حکومت کے کئی سینئر عہدیدار بھی آئیں گے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوٹان کے شاہ، وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور سرکار کے بعض سینئر عہدیدار بھی بھوٹان کے شاہ سے ملاقات کریں گے۔ وانگچک اپنے بھارت کے دورے کے دوران آسام اور مہاراشٹر بھی جائیں گے۔
No Comments: