Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسرائیل ۔حماس جنگ پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سےمودی کی گفتگو

دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی، تشدد اور عام شہریوں کی موت پر تشویش ظاہر کی

نئی دہلی :اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پرپیر کے روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے فون پر بات چیت کی۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شاہ عبداللہ دوئم سے ہوئی بات چیت کی جانکاری دی۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ ’’ہم دونوں کے درمیان مغربی ایشیا میں حال کے دنوں میں پیدا حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ہم نے دہشت گردی، تشدد اور عام شہریوں کی موت کو لے کر اظہارِ فکر کیا۔قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجام نیتن یاہو اور فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی فون پر بات چیت کی تھی۔ فون پر ہوئی اس بات چیت کا تذکرہ بھی انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ جلد ہی امن و امان کا ماحول قائم ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک تقریباً 6500 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین کے غزہ میں 5087 اور ویسٹ بینک میں 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل میں 1405 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *