
نئی دہلی،3اپریل (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند، دہلی کے جامع مسجد مقامی یونٹ کے ایک وفد نے ایران کلچر ہاو ¿س جا کر تعزیت پیش کی اور ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد میں امیر مقامی سید محمد عاصم،، ناظم علاقہ جاو ید میاں،سلطان صلاح الدین ،فراز احمد اور دیگر ذمہ داران شامل تھے، جنہوں نے ایران کلچر ہاو ¿س کے فرسٹ سکریٹری سے ملاقات بھی کی اور حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد کی جانب سے ایرانی عوام کے لیے تعاون و امداد بھی پیش کی گئی، جسے خیرسگالی اور بھائی چارے کے جذبے کی عملی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ایران کو فتح و نصرت عطا فرمائے تاکہ دنیا باطل طاقتوں کی عبرت ناک شکست کا منظر دیکھ سکے اور حق کا پرچم سربلند ہو۔جماعت اسلامی ہند نے اپنے پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کو اس موقع پر اتحاد، اخوت اور باہمی تعاون کے جذبے کو مزید مضبوط کرنا چاہیے، کیونکہ یہی وقت ہے جب مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہو کر حق کا ساتھ دینے کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔
جماعت اسلامی ہند نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جس حوصلے، جرات اور استقامت کے ساتھ موجودہ حالات کا مقابلہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ ثابت قدمی دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ حق کے راستے میں آنے والی آزمائشیں قوموں کو کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط بناتی ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند نے ایرانی عوام کی ہمت و جرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ظلم، ناانصافی اور باطل طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانا ہی زندہ قوموں کی پہچان ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایران کو مزید صبر، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے اور حق و انصاف کی راہ میں پیش قدمی نصیب کرے۔
No Comments: