Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نوح میں یاترا کی بجائے جلابھشیک کی اجازت ملی

پولیس سیکورٹی کے درمیان مخصوص لوگوں کو گاڑیوں سے مندر پہنچایا گیا

نوح: وی ایچ پی، سروجاتیہ ہندو مہاپنچایت اور بجرنگ دل کی اپیل پر ہندو تنظیم آج دوبارہ برج منڈل یاترا نکالنے پر بضد رہےلیکن ہریانہ حکومت اور نوح ضلع انتظامیہ نے اس یاترا کے لیے اجازت نہیں دی تھی، البتہ انتظامیہ نے نلہریشور مندر میں جلابھشیک کے لیے سادھو سَنتوں اور وی ایچ پی کے لوگوں کو اجازت دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ وی ایچ پی لیڈران برج منڈل یاترا پیدل نکالنا چاہتے تھے، لیکن اس کی اجازت نہیں ملی۔ انھیں پولیس سیکورٹی کے درمیان گاڑیوں سے مندرپہنچایا گیا جہاں جلابھشیک کا عمل انجام دیا گیا۔
نوح بائپاس سے پولیس سیکورٹی کے درمیان 3 گاڑیوں پر بٹھا کر 51 لوگوں کو نلہریشور مندر لے جایا گیا۔ سبھی نے پٹودی آشرم کے مہامنڈلیشور سوامی دھرم دیو اور وی ایچ پی لیڈر آلوک کمار رائے کی قیادت میں یہاں جلابھشیک کیا۔ اس کے بعد ان لوگوں کو گاڑیوں میں ہی فیروز پور جھرکا کے راستے سنگار واقع رادھا کرشن مندر پہنچایا گیا۔ ان دونوں مقامات پر بھی جلابھشیک ہوا اور پھر یاترا کا اختتام ہو گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *