قومی خبریں

خواتین

حما س کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اسرائیلی وزیر اعظم کا اعلان

نیتن یاہو نے کہا کہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم رُک جائیں گے وہ حقیقت سے دور ہیں

تل ابیب :ایک او رجنگ بندی پر بات چیت کی خبروں کے بیچ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہاہےکہ حماس کے خاتمے تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوسکتی ہے۔ایک ویڈیوپیغام میں یاہو نے کہاکہ آخر تک ہم جنگ جاری رکھیں گے۔نتن یاہو نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ جولوگ سمجھتے ہیں کہ ہم رُک جائیں گے وہ حقیقت سے دور ہیں۔ ہمارے اہداف حاصل کرنے تک ہم رکیں گے نہیں‘حماس کی تباہی‘ ہمارے یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ سے خطرات کا خاتمہ ہماری اہداف ہیں ۔
امریکہ کے اہم ویٹو کے پیش نظر اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کے لئے جنگ بندی پر مشتمل قراراد کا مسودہ بات چیت کے آخری منٹ میں ملتوی کردیاگیا‘اور بعد میں اس کو آگے بڑھایاگیا۔اکتوبر7سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک19667فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں‘ حماس کے حملے میں 1140کے قریب اسرائیلیوں کی موت ہوئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *