Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسرائیل ۔ فلسطین جنگ باعث تشویش :جماعت اسلامی ہند

ہندوستان سےاپنا عالمی اثرو رسوخ استعمال کرنے کی سعادت اللہ حسینی کی اپیل

نئی دہلی : ” اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پڑے پیمانے پر ہونے والی حالیہ جنگ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ جنگ کی یہ نئی لہر اور اس میں شدت دائیں بازو کی نتین یاہو حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کا نتیجہ ہے جس میں اب تک بچوں سمیت سینکڑوں افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔” یہ باتیں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ” غاصبانہ قبضے اور مقبوضہ اراضی پر بستیاں بسانے کی اسرائیلی پالیسیوں کے علاوہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنا، اس خطے کو امن و استحکام کی فضا قائم کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ لہٰذا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہئے تاکہ یہودی بستیوں کی توسیع کو روکا جا سکے اور صورت حال کنٹرول میں آئے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو حالیہ تنازع کی آڑ میں غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگی صورت حال پیدا کرنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے”۔امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ” جماعت اسلامی ہند گاندھی جی کے اس مشہور قول پر یقین رکھتی ہے جو ہندوستان کی قدیم پالیسی کی بنیاد رہی ہے ۔ وہ یہ کہ ‘ فلسطین فلسطینیوں کا ہے جس طرح انگلستان انگریزوں کا ہے یا فرانس فرانسیسیوں کا ہے ‘۔ جماعت چاہتی ہے کہ ہندوستانی حکومت فلسطینیوں کی حمایت کرے، فلسطینیوں کو اپنی ریاست قائم کرنے میں مدد اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا عالمی اثرو رسوخ استعمال کرے”۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *