
نئی دہلی، 7 مارچ(میرا وطن)
دہلی پولیس میں پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او ) عہدے پر رو بدل کیا گیا ہے ۔اسی کے تحت اب آئی پی ایس ایڈیشنل کمشنرآف پولیس راجیو رنجن کو پی آر او کی ذمے داری دی گئی ہے ۔وہ موجودہ پی آر او سنجے تیاگی کی جگہ لیں گے جن کا تبادلہ ٹریفک پولیس میں کردیا گیا ہے ۔اس تعلق سے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر میں نئے اور پرانے پی آر او نے صحافیوں سے ملاقات کی ۔
قابل ذکر ہے دہلی پولیس کے موجودہ ترجمان آئی پی ایس سنجے تیاگی کو ٹریفک محکمہ کی ذمے داری دی گئی ہے ،جبکہ ان کی جگہ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس آئی پی ایس راجیو رنجن نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔وہ ا س سے پہلے بھی 2015-16میں دہلی پولیس کے پی آر او راجن بھگت کی مدت کار میں بھی پولیس ہیڈ کوارٹر (آئی ٹی او ) میں پی آر او شعبے میں کام کر چکے ہیں ۔
اپنی ذمے داری سنبھالنے کے موقع پر پی آر او راجیو رنجن نے بتایا کہ ان کی اس عہدے پر تقرری کوئی نہیں ہے ،یہاں پر سینئر پی آر او راجن بھگت کے مدت کار میں کام کرچکے ہیں ۔پولیس ہیڈ کوارٹر میں میڈ یا کے ساتھ کس طرح کا رابطہ رکھنا ہے اس کی مجھے بخوبی جانکاری ہے ۔اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران آئی پی ایس سنجے تیاگی نے کہا کہ اب ان کی ملاقات ٹریفک پولیس محکمہ میں ہوگی ۔انہوں نے پی آر او عہدے پر رہتے ہوئے نامہ نگاروں کے ساتھ ایک اہم رشتہ بنایا اورتاکہ عا م اور خاص مواقع پر صحیح جانکاری مہیا کرائی جائی تاکہ ایک اچھی رپورٹنگ ہوسکے۔
No Comments: