قومی خبریں

خواتین

کرناٹک میں رام مندرکارکنوں کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کا آغاز

ریاست میں رام مندر تحریک میں شامل ہندو کارکنوں کی گرفتاری کا اندیشہ

بنگلورو۔ ذرائع کے مطابق جیسے جیسے ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح قریب آرہا ہے‘ کرناٹک کے محکمے پولیس نے رام مندر کے کارکنوں کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے جو مبینہ تین دہائیوں قبل رام مندر تحریک کے عروج کے وقت املاک کو نقصان پہنچنے کے لئے دوسرے معاملات پر مشتمل ہیں۔ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ محکمہ پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور ملزم افراد کی فہرست تیار کی ہے جو 1992کی رام مندر تحریک کے دوران پولیس معاملات میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے تھے۔
سیاست نیو ز کی خبرکے مطابق ہبلی پولیس نے ہبلی میں 5ڈسمبر1992کو ایک اقلیتی شخص کی دوکان جو جلانے کے مبینہ معاملے میں ملوث سری کانت پجاری کو گرفتار کرلیاہے۔ اس معاملے میں پجاری تیسرا ملز م اور پولیس اس کیس کے ضمن میں دیگر 8مجرمین کی تلاش کررہی ہے۔پجاری کوعدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔ اسی طرح ہبلی پولیس نے 300ملزم افراد کی ایک فہرست تیار کی ہے جو مبینہ طور پر 1992اور1996کے درمیان پیش آنے والے فرقہ وارانیہ فسادات میں مبینہ مطلوب ہیں۔پولیس ذرائع نے وضاحت کی کہ اب مذکورہ ملزمین 70کے ابتدائی یا اخری دہے میں ہیں اور ان میں سے کئی توشہر چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *