قومی خبریں

خواتین

ہندوستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخل

اولمپکس مقابلے میں پول بی کے میچ میں مخالف ٹیم کو 52سال بعد شکست دی

پیرس: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں بلجئیم کے خلاف شکست کے بعد زبردست واپسی کی اور پول بی کے میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے دی۔ یہ ہندوستان کا آخری پول میچ تھا۔ یہ جیت تاریخی ہے، کیونکہ ہندوستان نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔
ہندوستان کے لیے اس میچ میں ہرمن پریت سنگھ نے دو اور ابھیشیک نے ایک گول کیا۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل 1972 میں اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے یہ گروپ بہت مشکل تھا، کیوں کہ بلجئیم اور آسٹریلیا جیسی دو مضبوط ٹیموں کے ساتھ مقابلہ تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کو ہندوستان کے لیے ایک بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا تھا۔ اس جیت سے یقینی طور پر ہندوستانی ہاکی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان نے اس سے قبل پول بی میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا ہو گیا۔ اس کے بعد آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔ ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد کوارٹر فائنل میں داخل ہو گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *