قومی خبریں

خواتین

ہندوستانی اور امریکی وزرائے دفاع کی نئی دہلی میں ملاقات

راج ناتھ سنگھ اورلائیڈ آسٹن نےدفاعی اور اسٹریٹجک امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  نئی دہلی میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں وزراء نے دفاعی اور اسٹریٹجک امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور دفاعی نظام کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے دونوں اطراف کی دفاعی صنعتوں کو اکٹھا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے اہم شعبوں میں مشترکہ تحقیق کے ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہند، امریکی دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام، انڈس-ایکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جسے اس سال جون میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ہندوستان اور امریکہ کی حکومتوں، کاروباری اداروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون اور اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو بڑھانا ہے ۔ امریکی وزیر دفاع آسٹن نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی مکمل رکنیت میں توسیع کے ہندوستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ یہ ایک کثیرالمقاصد ڈھانچہ ہے ، جس کا صدر دفتر بحرین میں ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکی ڈیفنس پی او ڈبلیو ایم آئی اے اکاؤنٹنگ ایجنسی مشن کے ایک حصے کے طور پر آسام سے برآمد ہونے والی کچھ اشیاء علامتی طور پر امریکی وزیر دفاع آسٹن کو حوالے کیا۔ ان اشیاء میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی افواج کے پیراشوٹ، یونیفارم اور ہوائی جہاز کے پرزے شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے وزراء نے بات چیت کے اختتام پر اپنی ٹیموں کے لیے مستقبل کے مشترکہ کام کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *