قومی خبریں

خواتین

مصالحہ کی صنعت میں بھارت کسی سے پیچھے نہیں۔ پیوش گوئل

ملک کو 2030 تک مصالحوں کی برآمدات کی مالیت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف مقررہ کرنا چاہیے

نوی ممبئی :تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت کو 2030 تک مصالحوں کی برآمدات کی مالیت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف مقررہ کرنا چاہیے جو کہ اِس وقت 4 ارب ڈالر سالانہ کی مالیت کا ہے۔ جناب گوئل نے اگلے سال نئی دلّی میں مصالحہ جات صنعت کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مصالحہ نمائش، کانفرنس اور سمپوزیم منعقد کرنے اور عالمی کاروباریوں کو مدعو کرنے کی تجویز پیش کی۔ وہ کل نوی ممبئی میں مصالحوں کی برآمدات میں مہارت کے ایوارڈس کی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ مصالحہ کی صنعت میں بھارتی تاجروں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کسی سے پیچھے نہیں ہے اور مصالحہ کی صنعت میں بے پناہ صلاحیت اور امکانات ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *