نئی دہلی: انڈیا بلاک کے قائدین آج یہاں جنترمنتر پر جمع ہوئے، تاکہ وزیر اعلیٰ دہلی اروند کجریوال کی رہائی کے مطالبہ کو منوانے دباؤ ڈالا جاسکے۔ کجریوال جو کہ جیل کی سزا کانٹ رہے ہیں، ان کی صحت بگڑتی جارہی ہے۔ انڈیا بلاک کے قائدین نے مرکزی حکومت پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیول سروس کے 3امیدواروں کی موت کی ذمہ دار ہے۔یہاں قدیم راجندر میں واقع ایک کوچنگ سنٹر کے بیسمنٹ میں بارش کا پانی آجانے کی وجہ سے 3 امیدواروں کی موت ہوگئی۔ انڈیا بلاک کے قائدین نے جنترمنتر پر جمع ہونے کے بعد بھارت ماتا کی جئے اور ڈیکٹیٹر شپ ختم کرو کے نعرے لگائے۔قائدین نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبارہی ہے، لیکن ہم حکومت کی ڈیکٹیٹر شپ کے خلاف آواز بلند کریں گے اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی رہائی کے مطالبہ کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔
سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن لیڈر دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے3سینئر قائدین کجریوال، منیش سسوڈیا اور ستیندر جین کو سازش کے ایک حصہ کے طور پر جیل رکھا گیا ہے۔ دہلی میں انارکی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔اس طرح کی آمریت کی وجہ یوپی ایس سی کے 3امیدواروں کی راجندر نگر میں موت ہوگئی۔ بھٹاچاریہ نے ریلی کے دوران ان تاثرات اور احساسات کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سازش کے حصہ کے طور پر دہلی حکومت کو کمزور کیا جارہا ہے۔
No Comments: