احمد آباد:شاہ زکریا حاجی پیر پبلک اسکول و مہیلا پی ٹی سی کالج کی جانب سے جمعیت چلڈرن ولیج انجار میں جشنِ آزادی کا پروگرام بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا ۔ بتاتے چلیں کہ جمعیۃ چلڈرن ولیج کے قیام کا تعلق بھی اس بڑے سانحہ سے جڑا ہوا ہے جب 26 جنوری 2001 کو جشن جمہوریت کی تقریب ہورہی تھی تب ہی اچانک قیامت خیز زلزلہ کی سے سینکروں بچے شہید ہو گئے۔ ان معصوم بچوں کی یاد میں جمعیۃ چلڈرن ولیج انجارکے احاطے میں الگ الگ زبانوں کے اسکول قائم کیے گئے ہیں ۔جو جمعیۃ علماء ہند کے زیر نگرانی چل رہے ہیں۔ ان کی سرپرستی مولانا محمود اسعدمدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند فرمارہے ہیں جب کہ نگرانی ناظم عمومی جمعیہ علمائے ہند مولانا حکیم الدین قاسمی کررہے ہیں ۔
پندرہ اگست کی صبح جھنڈا پہرانے کا عمل کرن بھائی بھاٹیا کے بدست انجام پایا اسکے بعد اسکول کے بچوں نے اپنے ثقافتی پروگرام پیش کئے جس میں خصوصی طور پر مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب ناظم عمومی جمعیت علمائے ہند ، کرن بھائی بھاٹیا ، حاجی جمعہ بھائ رائمہ ، محمد بھائی آگریا،انور شاہ باپو عرف انو باپو ، مفتی انیس احمد آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ، مولانا ساجد ، مولانا آصف، شعیب بھائی ، اسحاق بھائ سرپنچ متھرا ، عبداللہ بھائ جت ، حافظ سلمان صاحب ، وسیم ہوتی ، شبیر سُمرا و مزید شہر و قرب و جوار سے تشریف لائے احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ اسکے بعد باقاعدہ پروگرام جشنِ یوم آزادی پر عمل میں آیا جس میں خصوصی طور پرملک کے متعلق گیت پیش کیئے گئے اور قوم و ملت کی ہمدردی میں مختلف پروگرام بھی پیش کیے گئے ۔ خصوصی خطاب حضرت ناظم عمومی صاحب نے فرمایا پروگرام کا اختتام بحسن خوبی دعاء کے ذریعے عمل میں آیا آخر میں محترمہ رحیمہ صاحبہ ہیڈ پرنسپل شاہ زکریا حاجی پیر ببلک اسکول و مہیلا پی ٹی سی کالج نے تمام شرکاء کا اپنی جانب سے اور منتظمین کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
No Comments: