نئی دہلی:یوم آزادی کے موقع پر کل 954 اہلکاروں کو پولس میڈل سے نوازا گیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 230 بہادری کے ایوارڈوں میں سے بیشتر بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے 125 اہلکاروں، جموں و کشمیر کے 71 اور شمال مشرقی خطے کے 11 اہلکاروں کو بہادری کے لیے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ بہادری کے ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں میں سینٹرل ریزرو پولس فورس کے 28، مہاراشٹر پولس کے 33، جموں و کشمیر کے 55، چھتیس گڑھ کے 24، تلنگانہ کے 22 اور آندھرا پردیش کے 18 اہلکار شامل ہیں اور باقی دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولس اہلکار ہیں۔ صدرجمہوریہ کا پولس میڈل فار گیلنٹری (PPMG) سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 229 اہلکاروں کو پولس میڈل فار گیلنٹری (پی ایم جی)، 82 اہلکاروں کو امتیازی خدمات پر صدرجمہوریہ کا پولس میڈل (پی پی ایم) اور 642 اہلکاروں کو شاندار خدمات کے لیے پولس میڈل (پی ایم) سے نوازا گیا ہے۔PPMG اور PMG کے تمغے جان و مال کو بچانے، جرائم کی روک تھام اور مجرموں کو پکڑنے میں نمایاں بہادری کے لیے دیے جاتے ہیں۔
No Comments: