قومی خبریں

خواتین

اجولا یوجنا مستفیدین کی ایل پی جی سبسڈی میں فی سلنڈر 100 روپے کا اضافہ

فی سلنڈر موجودہ 200 روپے کی سبسڈی کو بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا

نئی دہلی :سرکار نے اجولا یوجنا مستفیدین کی ایل پی جی سبسڈی میں فی سلنڈر 100 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے ایک اہم فیصلے میں ایل پی جی سبسڈی میں اضافے کو منظوری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا کے مستفیدین کیلئے فی سلنڈر موجودہ 200 روپے کی سبسڈی کو بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے۔
جناب ٹھاکر نے بتایا کہ کابینہ نے بین ریاستی دریاو ¿ں کے آبی تنازعہ سے متعلق 1956 کے ایکٹ کے تحت کرشنا آبی تنازعہ ٹرائبونل دوئم کے شرائط کو بھی منظوری دی ہے، جو تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے متعلق ہے۔ انھوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل سے دونوں ریاستوں کیلئے ترقی کے نئے راستے ہموار ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرکار نے تلنگانہ میں مرکزی قبائلی یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے مرکزی یونیورسٹیوں سے متعلق 2009 کے قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *