قومی خبریں

خواتین

مودی -سنگھے ملاقات میں ہند -سری لنکا تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور

بات چیت میں میز پر ایک وسیع ایجنڈے کا احاطہ کیا گیا جس میں توانائی کی سلامتی، اقتصادی اور مالیاتی روابط، دفاع اور سیکورٹی تعاون، اور عوام سے عوام کے تعلقات شامل ہیں۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے ساتھ کر دونوں طرف کے تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں وکرما سنگھے کا خیرمقدم کیا جس میں دونوں پڑوسیوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا جائزہ لینے اور اسے مزید تقویت دینے پر زور دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اس تعلق سے اپنے ٹویٹ میں لکھا “وزیراعظم نے دو طرفہ بات چیت سے پہلے حیدرآباد ہاؤس میں سری لنکا کے صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دیرینہ تعلقات کا جائزہ لینے اور مزید رفتار دینے کا ایک موقع، کیونکہ دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں

ایک قریبی سمندری ساتھی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنےکے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدرے دو طرفہ بات چیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام جہتوں میں رابطے کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

ارندم باغچی نے  اپنے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ مودی اور وکرم سنگھے کے درمیان بات چیت میں میز پر ایک وسیع ایجنڈے کا احاطہ کیا گیا جس میں توانائی کی سلامتی، اقتصادی اور مالیاتی روابط، دفاع اور سیکورٹی تعاون، اور عوام سے عوام کے تعلقات شامل ہیں۔
وکرما سنگھے نے ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر ہیں، جو جمعرات کو شروع ہوا جس سے دو طرفہ تعلقات میں نئی رفتار پیدا ہونے کی امید ہے۔

ہندوستان نے گزشتہ سال اقتصادی بحران کے دوران سری لنکا کو تقریباً 4 بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی، جس میں خوراک اور ایندھن کی خریداری کے لیے کریڈٹ لائنز بھی شامل ہیں۔ نئی دہلی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 2.9 بلین امریکی ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کو حاصل کرنے میں ملک کی مدد کے لیے ضمانتیں بھی پیش کی ہیں۔
اپنے دورے کے پہلے دن سری لنکا کے صدر سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *