Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان(این سی پی یو ایل ) کی تنظیم نو کی امید

مرکزی سرکار کے جواب میں جلد پیش رفت کا امکان: ڈاکٹر سید احمد خاں

نئی دہلی۔ 26 مارچ (میرا وطن نیوز )
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے حوالے سے مرکزی سرکار کی جانب سے با ضابطہ جواب موصول ہو گیا ہے، جس سے اس ادارے کی تنظیم نو اور انتظامی سرگرمیوں کی بحالی کی ا مید یں روشن ہو گئی ہیں۔اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیداحمد خاں کو وزارت تعلیم کے تحت جو جواب موصول ہوا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ کونسل کی تشکیل نو کا عمل جاری ہے اور متعلقہ کمیٹیو ں کی تشکیل بھی زیرِ غور ہے۔ خط کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور گورننگ کونسل کی از سرِ نو تشکیل کے لیے کارروائی آخری مراحل میں ہے، جبکہ فنانس کمیٹی کی تشکیل بھی وزارت میں زیرِ غور ہے۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جواب ملنا ایک مثبت اشارہ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ این سی پی یو ایل کی تنظیم نو کا عمل جلد مکمل ہوگا اور ادارہ دوبارہ پوری فعالیت کے ساتھ اردو زبان کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے یہ ادارہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اور اس کی فعالیت میں تاخیر سے اردو سے وابستہ تعلیمی و ثقافتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں۔ سرکار کی جانب سے پیش رفت کی یقین دہانی سے اردو طبقے میں امید کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، این سی پی یو ایل کی تنظیم نو کے بعد تعلیمی پروگراموں، اشاعتی سرگرمیوں اور دیگر منصو بو ں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، جس سے اردو زبان کے فروغ کو نئی رفتار ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *