نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ہاتھرس حادثہ پر اظہارِ غم کیا ہے، اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔کانگریس صدر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے ہاتھرس میں سَتسنگ کے دوران بھگدڑ پیدا ہو جانے سے کئی عقیدتمندوں کی موت کی خبر بے حد تکلیف دہ ہے۔ حادثہ کے مناظر انتہائی دل خراش ہیں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’غمزدہ کنبوں کے تئیں ہم گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ رکھیں اور متاثرین کو فوری معاوضہ دستیاب کرایا جائے۔
راہل گاندھی نے بھی ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ہاتھرس واقعہ کے تئیں افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے ہاتھرس میں سَتسنگ کے دوران مچی بھگدڑ سے کئی عقیدتمندوں کی موت کی خبر انتہائی غمناک ہے۔ سبھی غمزدہ کنبوں کو اپنی گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔‘‘ وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’حکومت و انتظامیہ سے گزارش ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج اور متاثرہ کنبوں کو راحت فراہم کرائیں۔ انڈیا بلاک کے سبھی کارکنان سے گزارش ہے کہ راحت و بچاؤ میں اپنا تعاون پیش کریں۔
No Comments: