قومی خبریں

خواتین

گیانواپی مسجد کی زمین کی ملکیت سے متعلق سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ وقت کی کمی کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں کر سکی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد زمین کی ملکیت سے متعلق عرضیوں پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ وقت کی کمی کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں کر سکی۔ بنچ نے فریقین سے کہا کہ وہ اس مدت کے دوران ایک صفحے کا نوٹ داخل کریں۔وارانسی میں گیانواپی مسجد کا انتظام سنبھالنے والی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں تین الگ الگ عرضیاں دائر کی ہیں۔ اپنی پہلی عرضی میں گیانواپی۔شرنگار گوری کمپلیکس کے سروے کیلئے کورٹ کمشنر کی تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا کہ وارانسی عدالت کا حکم دائرہ اختیار کے باہر نظر آتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *