دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی حالت کو دیکھتے ہوئے 17 نومبر کو گریپ کا مرحلہ 4 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوائے ضروری سامان لے جانے والے یا ضروری خدمات فراہم کرنے والے اور تمام سی این جی یا الیکٹرک ٹرکوں کے۔ اس کے علاوہ دسویں اور بارہویں کے علاوہ تمام کلاسز کے لیے سکول بند رہیں گے۔اس کے ساتھ، دہلی سے باہر رجسٹرڈ ہلکی تجارتی گاڑیاں، سی این جی یا BS-VI ڈیزل گاڑیوں کے علاوہ، دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ضروری سامان لے جانے والی یا ضروری خدمات میں مصروف گاڑیوں کے۔ دہلی میں رجسٹرڈ ڈیزل گاڑیوں، درمیانے اور بھاری سامان کی گاڑیوں کے چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے سوشل میڈیا پر کہا، “کل سےگریپ 4کے نفاذ کے ساتھ، کلاس 10 ویں اور 12 ویں کے علاوہ تمام طلباء کے لیے فزیکل کلاسز روک دی جائیں گی۔ تمام اسکول اگلے احکامات تک آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔”دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے آج18 نومبر کو دوپہر 12 بجے دہلی سکریٹریٹ میں گریپ 4 قواعد کے نفاذ کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں ۔
No Comments: