قومی خبریں

خواتین

سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2203.35 ڈالر فی اونس کے آس پاس

نئی دہلی:بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 2200 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے اور ملک میں اس کی قیمت 67 ہزار روپے فی 10 گرام کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ سونے کے قیمت کی ایک نئی ریکارڈ سطح ہے۔جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ایم سی ایکس پر سونے کی قیمت 66,943 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔ ’کموڈیٹی‘ مارکیٹ کھلنے کے چند منٹوں میں ہی سونے کی قیمت اس نئی ریکارڈ پر پہنچ گئی۔ انڈین بلین جیولرز (IBJ) کی ویب سائٹ کے مطابق 999 خالصیت والے کے 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت گزشتہ کاروباری دن 65795 روپے تھی۔ بزنس ٹوڈے کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2203.35 ڈالر فی اونس کے لگ بھگ رہی۔
سونے کی قیمتوں میں اچانک یہ اضافہ بدھ کو امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے بعد ہوا ہے۔ امریکی فیڈرل بینک کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کو سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ فیڈرل ریزرو نے واضح طور پر کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کا اثر مانیٹری پالیسی پر نہیں پڑے گا اور بینچ مارک سود کی شرح 5.25-5.50 فیصد پر مستحکم رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی پالیسی ریٹ میں تین بار کمی کے اشارے بھی دیے گئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *