قومی خبریں

خواتین

فضائی آلودگی کے پیش نظر دہلی-این سی آر میں جی آر اے پی نافذ

پہلے مرحلے میں کوڑا کرکٹ کو کھلے عام جلانے پر پابندی،ڈیزل جنریٹروں کا استعمال محدود

فضائی آلودگی کے پیش نظر دہلی-این سی آر میں جی آر اے پی یعنی گریپ کے پہلے مرحلے کو لاگو کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں کوڑا کرکٹ کو کھلے عام جلانے پر پابندی اور ڈیزل جنریٹروں کے استعمال کو محدود کرنا شامل ہے۔مرکز کے فضائی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اسے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں لاگو کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل دوسرے دن ‘خراب’ زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر گریپ1- کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دہلی والوں کو لگاتار دو دن تک خراب ہوا کے معیار کا سامنا کرنا پڑا اور پیر یعنی14 اکتوبر کو آلودگی کی سطح 234 تک پہنچ گئی۔ یہ معلومات محکمہ آلودگی کے اعداد و شمار سے حاصل کی گئی ہے۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، دسہرہ کے بعد، اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 224 تک پہنچ گیا، جو ‘خراب’ زمرے میں آتا ہے۔
محکمہ نے کہا کہ آخری بار ہوا کا معیار 19 دن پہلے یعنی 25 ستمبر کو خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، سیٹلائٹ امیجز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کھیت میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور پرالی جلانے کے واقعات کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 10 اکتوبر سے 13 اکتوبر کے درمیان کھیتوں میں پرالی جلانے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *