بہار میں بورویل میں گرابچہ ، این ڈی آر ایف کا بچاؤ آپریشن جاری
شیوم نامی 4 سالہ بچے کے رونے کی آواز بورویل سے آ رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ ریسکیو میں مصروف ہے۔ بچے کو پائپ کے ذریعے آکسیجن دی جا رہی ہے۔
نالندہ:شیوم نامی 4 سالہ بچہ نالندہ میں کھیلتے ہوئے 150 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 9.30 بجے پیش آیا۔ اس کے رونے کی آواز بورویل سے آ رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ ریسکیو میں مصروف ہے۔ بچے کو پائپ کے ذریعے آکسیجن دی جا رہی ہے۔
وہیں پٹنہ سے پہنچی این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچے کو نکالنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ گاؤں والوں کی بڑی بھیڑ جائے وقوعہ کے آس پاس جمع ہوگئی ہے۔ اس موقع پر سبھی بچے کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے نظر آئے۔
No Comments: