قومی خبریں

خواتین

بین الاقوامی بازار میں سونے قیمتوں میں اضافہ جاری

ہندوستان میں سونے کی قیمت 72423 روپے فی 10 گرام سے تجاوز

ممبئی: سونے کی قیمت تاریخی طور پر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں تیزی کے پیش نظر ہندوستان کے ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر جمعہ کو 5 جون کی ڈلیوری کے لیے سونے کی قیمت 72423 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ وہیں، بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت 2395.29 ڈالر فی اونس ہے۔ ملک بھر کے اہم شہروں میں خوردہ سونے کی قیمت میں کچھ تبدیلی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں 24 قراط سونے کی قیمت 72380 روپے فی 10 گرام، ممبئی میں 72230 روپے فی 10 گرام، چنئی میں سب سے زیادہ 73370 روپے فی 10 گرام، جبکہ بنگلورو اور کولکاتا میں 72230 روپے فی 10 گرام ہے۔
بین الاقوامی بازار میں سونے قیمتوں میں لگاتار اضافہ جاری ہے۔ مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے زمینی و سیاسی تنازعہ اور روس یوکرین جنگ کے درمیان دنیا کے اہم ممالک اس قیمتی زرد دھات کی بڑے پیمانے پر خریداری کر رہے ہیں۔ اسے ایک محفوظ سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔رواں برس سونے کی قیمت میں تقریباً 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو امریکی فیوچر گولڈ میں اس کی قیمت 1.2 فیصد بڑھ کر 2401.80 ڈالر ہو گئی۔ چین کے بعد ہندوستان سونے کا دوسرا سب سے بڑا درآمد کرنے والا ملک ہے اور بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمتوں کے اضافہ کا اثر گھریلو قیمتوں پر پڑتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *