نئی دلی ;دلی سرکار نے قومی راجدھانی میں جی20 سربراہ کانفرنس کے دوران عائد کی جانے والی بندشوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ کانفرنس اس مہینے کی 9 تاریخ کو شروع ہو رہی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متھرا روڈ پر آشرم چوک، بھیروں روڈ، پرانا قلعہ روڈ اور پرگتی میدان ٹنل میں آج رات سے اتوار تک سامان لانے لے جانے والی ہر طرح کی موٹر گاڑیوں، کمرشل گاڑیوں، بین ریاستی بسوں اور شہر کی مقامی بسوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئی دلی ڈسٹرکٹ کے پورے علاقے کو جمعے کو صبحپانچ بجے سے اتوار تک کنٹرولڈ زون وَن تصور کیا جائے گا۔پولس کے خصوصی کمشنر ایس ایسیادو نے ٹریفک بندشوں کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دی۔
دلی سرکار کے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ، سبزیاں،پھل، طبی رسد جیسی ضروری اشیا اور دیگر سامان لے جانے والے ٹرکوں وغیرہ کو دلی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ نئی دلی ڈسٹرکٹ کے دائرے میں آنے والے علاقوں میں ہوائی اڈے،پرانی دلّی اور نئی دلّی ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں سمیت جائز مقاصد سے جانے والےلوگوں، مجاز موٹر گاڑیوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ البتہ نئی دلیڈسٹرکٹ میں 9 ستمبر کو صبح پانچ بجے سے 10 ستمبر تک آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کو داخل ہونےیا چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
No Comments: