قومی خبریں

خواتین

گھرمیں گرنے کی وجہ سے سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن شدیدطور پر زخمی

سر میں چار ٹانکے لگے،سی ٹی اسکین بھی کرایا گیا تاکہ چوٹ کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اندور:سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اندورواقع گھرمیںگرنے کی وجہ سے شدیدطور پر زخمی ہوگئیں،انہیں سر میں چار ٹانکے لگے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کے روز پیش آیا اور آج ان کا سی ٹی اسکین کرایا گیا ہے تاکہ چوٹ کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔ سمترا مہاجن امریکہ کے دورے پر تھیں اور گزشتہ ہفتہ کے روز یعنی 14 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئی ہیں۔ سمترا مہاجن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صبح میں وہ شری شری روی شنکر کی ایک تقریب سے لوٹ کر آئیں تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ روزانہ کی طرح سورج کو پانی چڑھانے جا رہی تھیں تبھی ان کے پیر میں ایک رسّی الجھ گئی اور وہ گر پڑیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سمترا مہاجن کے گرنے کی آواز سنائی دی اور چوٹ لگنے سے ان کی چیخ بھی نکلی جو سمترا مہاجن کے بیٹے ملند نے سنی۔ وہ فوراً ماں کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ سر سے خون بہہ رہا تھا۔ انھیں فوری طور پر قریبی پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں شام تک نگرانی میں رکھا گیا۔
ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ نےیہ خبر شائع کرتی ہوئے سمترا مہاجن سے ہوئی بات چیت کا تذکرہ کیا ہے۔ نیوز پورٹل نے لکھا ہے کہ سمترا مہاجن نے بتایا کہ ہفتہ کے روز گھر میں کام کے دوران توازن بگڑنے سے وہ گر گئی تھیں۔ اس کی وجہ سے سر میں چوٹ لگی اور چار ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی سمترا مہاجن نے یہ بھی کہا کہ اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *