نئی دہلی: پارلیمنٹ کےپانچ روزہ خصوصی اجلاس سے ایک دن پہلے یعنی 17 ستمبر کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن میں ترنگا پرچم لہرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نئی پارلیمنٹ کے صحن میں ترنگا پرچم لہرائیں گے۔ اس دوران پی ایم مودی بھی وہاں موجود رہ سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ 17 ستمبر کو پی ایم نریندر مودی کا یوم پیدائش بھی ہے۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران 19 ستمبر کو پرانے پارلیمنٹ ہاؤس سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منتقلی کا پروگرام ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی اجلاس بلایا ہے۔
اس درمیان، نئی پارلیمنٹ میں ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ڈریس کوڈ کے تحت لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین اب خاکی رنگ کی پینٹ پہنیں گے۔ انہیں اب بند گلے کے سوٹ نہیں پہننے ہوں گے۔ اس کے بجائے پارلیمنٹ کے ملازمین میجنٹا اور گہرے گلابی رنگ کی نہرو جیکٹس پہنے ہوئے نظر آئیں گے۔ ملازمین کی شرٹ گہرے گلابی رنگ کی ہوں گی جن پر کمل کا نشان بھی بنا ہوگا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نئے پانچ روزہ پارلیمنٹ اجلاس کا حتمی مقصد کیا ہے۔ اس اجلاس کے دوران کون سے بل پیش کیے جائیں گے؟ مانا جا رہا ہے کہ چونکہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ہے، اس لیے مرکزی حکومت اس میں کچھ خصوصی بل آ سکتے ہیں ۔
No Comments: